پاناما سے ڈی پورٹ 6پاکستانی وطن پہنچ گئے ، پاناما پولیس نے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا

پاناما سے ڈی پورٹ 6پاکستانی وطن پہنچ گئے ، پاناما پولیس نے ایف آئی اے کے حوالے ...
پاناما سے ڈی پورٹ 6پاکستانی وطن پہنچ گئے ، پاناما پولیس نے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا

  



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاناما سے ڈی پورٹ کیے گئے 6پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ۔

جیو نیوز کے مطابق پاناما پولیس کی جانب سے ڈی پورٹ کیے گئے چھ پاکستانی بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں ایف آئی اے کےانسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کر دیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کو پانا ما پولیس کی زیر نگرانی لایا گیا ہے جہاں پانا ما پولیس نے انہیں انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کر دیا ہے ۔ڈی پورٹ پاکستان پرواز ٹی کے 710 کے ذریعے اسلام آبا دپہنچے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے ان افراد سے تفتیش کریگا جس کے بعد انہیں کلیئر ہونے کی صورت میں رہا کیا جائے گا ۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں


loading...