دبئی ایئر پورٹ انتظامیہ نے ایئر بلیو کیساتھ ہاتھ کر دیا ، لاہور سے جانے والی پرواز کو لینڈنگ کے بغیر واپس بھیج دیا گیا ، مسافروں کا احتجاج

دبئی ایئر پورٹ انتظامیہ نے ایئر بلیو کیساتھ ہاتھ کر دیا ، لاہور سے جانے والی ...
دبئی ایئر پورٹ انتظامیہ نے ایئر بلیو کیساتھ ہاتھ کر دیا ، لاہور سے جانے والی پرواز کو لینڈنگ کے بغیر واپس بھیج دیا گیا ، مسافروں کا احتجاج

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) دبئی ایئر پورٹ انتظامیہ نے ایئر بلیو کیساتھ ہاتھ کر دیا اور لاہور سے دبئی جانے والی پرواز410 کو لینڈنگ کے بغیر ہی لاہو ر واپس بھیج دیا ۔ 

24نیوز کے مطابق دبئی ایئر پورٹ انتظامیہ نے دوران پرواز ایئر بلیو کے طیارے کو واپس لاہور بھیج دیا ۔ طیارہ دبئی کی فضاﺅں میں ہی تھا کہ دبئی ایسوی ایشن نے ایئر پورٹ پر جگہ کم ہونے کی وجہ بتا کر لینڈنگ کیے بغیر ہی واپس بھیج دیا ۔طیارے میں 170 مسافر سوار تھے ۔دبئی ایوی ایشن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کلیئرنس نہ ملنے تک مزید کوئی پرواز دبئی نہ بھیجی جائے۔

اس طر ح لاہور سے جانے والی ایئر بلیو کی پرواز دبئی میں لینڈنگ کے بغیر ہی واپس آگئی اور لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئر پورٹ پر واپس پہنچ کر ایئر بلیو نے پرواز منسوخ کر کے مسافروں کو اتار دیا جس پر مسافر سراپا احتجاج بن گئے اور دبئی انتظامیہ اور ایئر بلیو کے خلاف نعرے بازی کی ۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ انتظامیہ نے طیارے کو پرواز بھرنے کے بعد دبئی میں لینڈکرنے سے منع کیا تھا تو کسی اور ایئر پورٹ پر طیارے کو اتارا جا سکتا تھا ۔طیارے کو واپس لاہور لانے کی وجہ سمجھ سے باہر ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : لاہور /اہم خبریں