محکمہ داخلہ نے سندھ میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ داخلہ نے سندھ میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ، نوٹیفکیشن جاری
محکمہ داخلہ نے سندھ میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ، نوٹیفکیشن جاری

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں اسلحہ کی نمائش پر پابند ی لگا دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پویس موبائل سے مشابہ گاڑیاں بھی ضبط کر لی جائیں گی جبکہ پولیس لائٹس اور ہوٹر والی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا جائے گا ۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سادہ پوش سکیورٹی گارڈز پر بھی پابندی عائد ہو گی ۔ اس کے علاوہ نجی گارڈز کے سکیورٹی اداروں سے مماثل یونیفارم پہننے کی ممانعت ہو گی ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...