بجلی کی بندش جاری لاہور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھ گئی

بجلی کی بندش جاری لاہور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھ گئی
بجلی کی بندش جاری لاہور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) بجلی کی بندش کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ لاہور میں گرمی اور شدید حبس کے باعث بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی اور اس کا دورانیہ 11 گھنٹے تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کا خسارہ 49 سو میگاواٹ رہا جس کو پورا کرنے کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری رہی۔ دوسری طرف لاہور میں گرمی اور شدید حبس کے باعث بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بڑھ کر 11 گھنٹے تک پہنچ گئی۔ لیسکو کا بجلی کا خسارہ 950 میگاواٹ رہا مگر شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری رہی۔ شہر میں 8 گھنٹے جبکہ گنجان آباد علاقوں اور مضافات میں 11 گھنٹے تک بجلی بند ہوتی رہی۔ بتایا گیا ہے کہ لیسکو کے مختلف گرڈ سٹیشن اوور لوڈ ہونے سے ٹرپنگ کئی گنا بڑھ گئی۔ جس سے شہریوں کی قیمتی الیکٹرونکس اشیاءجلنا شروع ہو گئی ہیں۔

لاہور میں لیسکو کے کوٹ لکھپت، علامہ اقبال ٹائون، بند روڈ گرڈ سٹیشن اوورلوڈ رہے۔ وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ کم نہ ہو سکا، جس سے مریض، بچے، بوڑھے اور خواتین پریشان رہیں، تاجروں کے کاروبار بری طرح ٹھپ ہو گئے۔ عوامی و سماجی اور کاروباری حلقوں نے لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کیا ہے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

لاہور -