امریکہ نے جماعۃ الاحرار، عبرینی گروپ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا

امریکہ نے جماعۃ الاحرار، عبرینی گروپ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا
امریکہ نے جماعۃ الاحرار، عبرینی گروپ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا

  



واشنگٹن (آن لائن ) امریکہ نے جماعۃ الاحراراور عبرینی گروپ کو دہشتگرد گروپوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان گروپوں کو ایگزیکٹو آرڈر 13224 کے تحت دہشگرد گروپوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو کہ ایسے غیر ملکی گروپوں اور افراد پرپابندیاں نافذ کرتا ہے جو کہ امریکہ کی سیکورٹی، خارجہ پالیسی یا معیشت کے لئے کسی حوالے سے خطرہ ہوتے ہیں۔

بیان میں کیا گیا ہے پابندیوں کے تحت جماعتہ الاحرار اور عبرینی گروپ کے تمام اثاثے منجمد کئے جا رہے ہیں اور تمام امریکی کمپنیوں کو بھی ان گروپوں کے ساتھ کسی قسم کا لین دین کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ واضح رہے جماعة الاحرار کو اگست 2014ءمیں تحریک طالبان کے سابق رہنما نے قائم کیا تھا۔ یہ گروپ دسمبر سے اب تک پاکستان میں 5 بڑے حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔

ان حملوں میں گزشتہ برس دسمبر میں گلشن پارک لاہور میں ہنیوالا حملہ، مارہ میں پشاور میں امریکی قونصلیٹ کے 2 پاکستانی ملازمین کا قتل بھی شامل ہے۔ محمد عبرینی کے متعلق خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ پیرس میں ہونیوالے حملوں میں ملو ث رہا ہے۔پاکستان نے جماعة الاحرار کو دہشت گرد تنظیموں میں شامل کرنے کے امریکی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...