امریکی خاتون سے زیادتی پر فلم ڈائریکٹر کو سات سال قید کی سزا

امریکی خاتون سے زیادتی پر فلم ڈائریکٹر کو سات سال قید کی سزا
 امریکی خاتون سے زیادتی پر فلم ڈائریکٹر کو سات سال قید کی سزا

  



نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی عدالت نے امریکی خاتون سے زیادتی کے الزام میں بالی وڈ فلم ڈائریکٹر محمد فاروقی سات سال قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ 2010ءمیں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ”پپلی لائیو“ کے معروف ڈائریکٹر چالیس سالہ محمد فاروقی پر امریکی رسرچ سکالر خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔ عدالت نے تحقیقات کے بعد محمد فاروقی کو مجرم قرار دیتے ہوئے جیل بھجوا دیا۔ محمد فاروقی عدالت کے فیصلے کے خلاف تیس دن کے اندر اپیل کر سکتے ہیں۔

مزید : تفریح


loading...