برطانوی جوڑے کی ہسپتال میں شادی

برطانوی جوڑے کی ہسپتال میں شادی
برطانوی جوڑے کی ہسپتال میں شادی

  



لندن (ویب ڈیسک) برطانوی جوڑے کا اپنی شادی کو یادگار بنانے کا خواب ادھورا رہ گیا اور صرف شادی سے 2 دن پہلے دولہا اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھا جس کے باعث جوڑے کو شادی ہسپتال میں کرنا پڑی۔شادی کا دن ہر کسی کیلئے یادگار ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اس کو مزید یادگار بنانے کیلئے کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں ایسا ہی کچھ برطانوی جوڑے کے ساتھ ہوا جس نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے یورپی ملک کروشیا کے خوبصورت مقام کا انتخاب کیا لیکن شادی سے 2 دن پہلے شادی کی تیاریوں کے دوران دولہا کروز سے نیچے گرگیا جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔حادثے کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں آپریشن کے بعد اس کی ٹانگ میں میٹل کا ٹکڑا لگایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مزید چند دن ہسپتال میں آرام کا مشورہ دیا جس کے بعد جوڑے نے ہسپتال میں ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔شادی کیلئے ہسپتال انتظامیہ کی اجازت سے ہسپتال کو چرچ میں تبدیل کردیا گیا جبکہ شادی میں ہسپتال کے عملے ، دولہا دلہن کے دوستوں اور دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...