ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ،پنجاب حکومت وفاق،آرمی چیف اور افغان حکام سے رابطے میں ہے:ترجمان

ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ،پنجاب حکومت وفاق،آرمی چیف اور افغان حکام سے رابطے ...
ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ،پنجاب حکومت وفاق،آرمی چیف اور افغان حکام سے رابطے میں ہے:ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ اور اس کی وجہ سے 6پاکستانیوں سمیت 7افرا د کے یرغمال بنائے جانے پر پنجاب حکومت وفاق،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور افغان حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے۔
پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کے مطابق وفاقی حکومت ،جنرل راحیل شریف او ر افغان حکام سے رابطے میں ہیں انہوں نے یرغمال افراد کی بازیابی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت کے ایک ہیلی کاپٹر نے افغانستان کے صوبہ لوگر میں کریش لینڈنگ کی تھی اس دوران طالبان نے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر میں سوار سات افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ان سات افراد میں سے ایک روسی جب کہ دیگر چھ پاکستانی تھے۔پنجاب کے حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر مرمت کی غرض سے روس جا رہا تھا جب کہ افغانستان کی حدود استعمال کرنے سے قبل افغان حکام سے اجاز ت لی گئی تھی۔

مزید :

لاہور -