نثار کی تقریر پر بھارتی وزیر داخلہ کی بوکھلاہٹ‘ وزرائے داخلہ کے ساتھ لنچ نہیں کیا, اپنے کمرے میں منگوایا: جھنجھلاہٹ کا شکار

نثار کی تقریر پر بھارتی وزیر داخلہ کی بوکھلاہٹ‘ وزرائے داخلہ کے ساتھ لنچ ...
نثار کی تقریر پر بھارتی وزیر داخلہ کی بوکھلاہٹ‘ وزرائے داخلہ کے ساتھ لنچ نہیں کیا, اپنے کمرے میں منگوایا: جھنجھلاہٹ کا شکار

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں جب پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ان کے دہشت گردوں کی تمیز نہ کرنے اور دہشت گردوں کو شہید قرار دینے اور ان کی توہین و توصیف کرنے کے ریمارکس پر ٹھونک بجا کر جواب دیا تو بھارتی وزیر داخلہ اور ان کے ساتھ آئے ہوئے وفد کے ارکان بوکھلا گئے‘ جب بھارتی وزیر داخلہ کو سارک وزرائے داخلہ کے انداز میں دئیے گئے لنچ پر مدعو کیا گیا تو وہ اجلاس کے خاتمہ پر فوراً واش روم چلے گئے جب باہر آئے تو بھارتی ہائی کمشنر ان کے منتظر تھے راج ناتھ سنگھ نے اپنے ہائی کمشنر سے پوچھا کہ لنچ کہاں کرنا ہے تو انہیں بتایا گیا کہ لنچ یہیں ہے تو انہوں نے کہا کہ چلو چلیں اور وہ سیدھا سیرینا میں اپنے کمرے میں چلے گئے۔انہوں نے سارک ملکوں کے وزرائے داخلہ کے ساتھ لنچ نہیں کیا بھارتی وزیر داخلہ نے اپنے کمرے میں لنچ منگوایا اور لنچ کے فوراً بعد وہ ائرپورٹ چلے گئے جہاں سے وہ نئی دہلی روانہ ہوگئے۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق پاکستانی وزیر داخلہ کی تقریر اور گزشتہ روز راج ناتھ سنگھ کی آمد پر حریت کانفرنس جماعت اسلامی‘ جماعت الدعوة اوردوسری جماعتوں کے احتجاج پر ان کا موڈ آف تھا۔ پاکستانی میڈیا میں ان کی پاکستان پر تنقید بالواسطہ طور پر کشمیری حریت لیڈروں کو دہشت گرد قرار دینے کے ریمارکس پر مشتمل تقریر پر کوریج نہ ہونے پر بھی سخت سیخ پا تھے۔ وزیراعظم نوازشریف نے حال ہی میں برہان وانی کو شہید قرار دیا تھا۔ وزیراعظم کی گزشتہ دنوں کی تقریر بھی راج ناتھ کو سخت چبھی ہوئی تھی جس پر انہوں نے سارک وزرائے کے اعزاز میں دئیے گئے لنچ کو چھوڑا اور جھنجھلاہٹ میں کمرے میں جاکر لنچ کیا اور وہاں سے نئی دہلی سدھار گئے۔

مزید : بین الاقوامی