وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اپنے ہم شکل عرفان شاہ کو فون ، ملاقات کی دعوت دیدی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ہم شکل عرفان شاہ کو ٹیلی فون کیا اور ملاقات کی دعوت دیدی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دو روز قبل نشر ہونے والی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پنجاب کے علاقے سیالکوٹ میں مراد علی شاہ کا ہم شکل آدمی موجود ہے جس کا نام عرفان شاہ بتایا گیاتھا تاہم آج وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسے ٹیلی فون کیا ہے کہ اور ملاقات کی دعوت دی ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مراد علی شاہ نے عرفان شاہ کو اپنا ذاتی مہمان ببنے کی پیش کش بھی کی ہے ۔