سسرالیوں نے مبینہ طور پرخاتون کو تیزاب پلادیا

سسرالیوں نے مبینہ طور پرخاتون کو تیزاب پلادیا
سسرالیوں نے مبینہ طور پرخاتون کو تیزاب پلادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مظفر گڑھ (آن لائن)مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں گھر دیر سے آنے پر سسرالیوں نے مبینہ طور پرخاتون کو تیزاب پلادیا۔پولیس کے مطابق تحصیل جتوئی کے علاقے بیلے والا کی رہائشی خاتون شبانہ مائی اپنے بھانجے کے انتقال پر میکے گئی تھی۔ جہاں سے واپس سسرال آنے میں دیر ہوگئی جس پر اس کے شوہر عارف اور دیگر نے سزا کے طور پر اسے مبینہ طور پر تیزاب پلادیا۔خاتون کو پہلے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور بعد میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔پولیس نے خاتون کے شوہر عارف، سسر اور دیوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مصر کے گرینڈ مفتی نے ہم جنس پرستوں کے بارے میں ایسا تاریخی فتویٰ دے دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا,تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

مظفرگڑھ -