واجبات کے منتظر ایشیائی ملازمین کی مدد کی جائے گی، پابندیوں میں نرمی لانے پر غور کررہے ہیں: سعودی عرب

واجبات کے منتظر ایشیائی ملازمین کی مدد کی جائے گی، پابندیوں میں نرمی لانے پر ...
واجبات کے منتظر ایشیائی ملازمین کی مدد کی جائے گی، پابندیوں میں نرمی لانے پر غور کررہے ہیں: سعودی عرب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے نوکریوں سے فارغ ہونے کے بعد واجبات کے منتظر پاکستانی اور بھارتی شہریوں سمیت ہزاروں ایشیائی باشندوں کی مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں پھنسے ہوئے مزدوروں کی مدد کے لیے ہنگامی طور پر رہائش اور ملک چھوڑنے پر پابندیوں میں نرمی لانے پر غور کررہے ہیں۔  پاکستان، بھارت اور فلپائن سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں افراد سفارتخانوں اور امدادی تنظیموں کی جانب سے دی جانے والی امداد پر گزارا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں 8ہزار پاکستانی کارکن پھنس گئے، ان کے پاس واپسی کا کرایہ بھی نہیں ہے، ملازمت پر رکھنے والوں نے انہیں تنخواہ نہیں دی۔ جس کے بعد مسئلے کے حل کے لئے پاکستانی حکومت نے اقدامات تیز کردئیے، جدہ میں دو بڑے کیمپوں میں کھانے کی فراہمی بحال کردی گئی تاہم ریاست کے کئی علاقوں میں تاحال ہزاروں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ پاکستانی سفیر نے دمام میں پاکستانیوں کے کیمپ کا دورہ کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق جدہ میں دو بڑے کیمپوں میں کھانے کی فراہمی بحال کردی۔ باقی تین کیمپوں میں مقیم افراد کو نقد رقم دی جائے گی۔

ادھر اوورسیز پاکستانیوں کے وفاقی وزیر پیر صدرالدین راشدی کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ایک ہفتے میں یہ مسئلہ حل ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ وہ خود پیر تک سعودی عرب جائیں گے جو پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں انہیں واپس لایا جائے گا۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظورالحق نے بھی جدہ میں پاکستانیوں کے کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مزدوروں کو کھانے پینے کے لیے 200 ریال دئیے جارہے ہیں۔

دوسری طرف  جدہ میں بھارتی قونصل جنرل نور رحمان شیخ کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت وطن واپسی میں مدد کی پیشکش کر رہی ہے۔ بھارت نے اس معاملے کو سلجھانے کے لیے جونیئر وزیر خارجہ وجے کمار سنگھ کو سعودی عرب بھیجا ہے تاکہ انڈین شہریوں کی وطن واپسی کا بندوبست کیا جا سکے۔

مزید :

عرب دنیا -