کراچی میں آوارہ کتوں کا’ قتل عام‘

کراچی میں آوارہ کتوں کا’ قتل عام‘
کراچی میں آوارہ کتوں کا’ قتل عام‘

  



کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں آوارہ کتوں کا’ قتل عام‘کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہزاروں کتوں کو زہر دے کر ہلاک کردیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ کتے دوکروڑ آباد ی والے اس شہر میں ہر سال ہزارو ں افراد کو کاٹ کر زخمی کررہے تھے۔شہریوں کی حفاظت کیلئے ان کتوں کو تلف کیا گیاہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

شہر کے ایک حصہ میں شہر بھر میں ہلاک کیئے گئے کتوں کے مردہ اجسام کو جمع کیا گیاجہاں انہیں میونسپل ورکرز نے تلف کردیا۔

میونسپل اتھارٹی کے ترجمان ستار جاوید کا کہنا ہے کہ کتوں کے خلاف کیا گیا یہ ’آپریشن‘گزشتہ چند روز سے جاری تھا جس میں کراچی کے صرف دو علاقوں میں 700کتوں کو زہر دیا گیا۔ستار جاوید نے اندازا بتایا کہ کراچی کے 6اضلاع میں گزشتہ ایک ہفتے سے جار ی اس آپریشن میںہزاروں کتوں کو مارا گیا ۔ہلاک کیئے گئے کتوں کی باقاعدہ تعداد نہیں بتائی گئی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مرغی کے گوشت کے ذریعے زہریلی گولیاں دے کر کتوں کوہلاک کرنے پر جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے شدید تنقید کی ہے تاہم میونسپل اتھارٹی کے ایک آفیسر کا کہنا ہے کہ کتوں کی تلفی ضروری تھی کیونکہ ان سے شہریوں کو سنجیدہ خطرات لاحق تھے۔

دوسری جانب ایمرجنسی روم کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کتوں کے کاٹے گئے 6500افراد کو ہسپتال لایا گیا جب کہ رواں برس اب تک 3700ایسے افراد ہسپتال لائے گئے ہیں جو کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوئے۔

مزید : کراچی


loading...