آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی میں قندیل بلوچ کی یاد میں شمعیں روشن

آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی میں قندیل بلوچ کی یاد میں شمعیں روشن
آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی میں قندیل بلوچ کی یاد میں شمعیں روشن

  



کینبرا(آن لائن) آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی (اے این یو)میں پاکستانی ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کے قتل کے خلاف طالبات نے پر امن احتجاج کیا اور س کی یاد میں شمعیں روشن کیں اس موقع پر پاکستان کی ہائی کمشنر محترمہ نائیلہ چوہان بھی موجود تھیں.

طالبات مش خان‘ساجنی روڈریگو‘ویشاکا نوگاجا‘کوڈی بیل‘ہیبا اکمل‘انیقا احمد‘ہری سری دھر‘ہولی ڑنگ‘لوریٹا فلیک و دیگر نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں‘ہائی کمشنر نائیلہ چوہان نے احتجاجی طالبات سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کے حقوق اور ان کی جان ومال کے تحفظ کے لیے قانون سازی ہو رہی ہے اور قومی اسمبلی و سینٹ میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے خواتین نے متعدد فیصلے کیے ہیں .

غیرت کے نام پر خواتین کے قتل پر قانون میں ملزم کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے ‘ خواتین پر گھریلو تشددکی روک تھام اور دیگر مسائل کے حل کے لیے الگ پولیس سٹیشن ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...