نثار نے کشمیری و پاکستانی قوم کی ترجمانی کی: حافظ سعید

نثار نے کشمیری و پاکستانی قوم کی ترجمانی کی: حافظ سعید
نثار نے کشمیری و پاکستانی قوم کی ترجمانی کی: حافظ سعید

  



لاہور (ویب ڈیسک) امیر جماعۃ الدعوة حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ چودھری ینثار نے سارک کانفرنس سے خطاب کے دوران کشمیری و پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ‘ اس سے کشمیری قوم کو حوصلہ ملا ہے، کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا مسئلہ اٹھانے پر بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ کا کانفرنس چھوڑ کر بھاگ جانا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

حکومت پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بھی انڈیا کے ظلم و بربریت کو بے نقاب کرنا چاہیے، اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ بات درست ہے کہ محض بیانات کافی نہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اب صحیح سمت میں کام شروع ہوا اور پاکستان آنیوالے دنوں میں ایک مضبوط کردار ادا کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے ، یہ سلسلہ اب ختم نہیں ہونا چاہیے۔

مزید : لاہور