ایرانی حکومت نے سعودی سفارتخانے پر حملے کا حکم دیا ، مرکزی ملزم کا انکشاف

ایرانی حکومت نے سعودی سفارتخانے پر حملے کا حکم دیا ، مرکزی ملزم کا انکشاف
ایرانی حکومت نے سعودی سفارتخانے پر حملے کا حکم دیا ، مرکزی ملزم کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض ‘ تہران (این این آئی)الشیخ نمر النمر کی پھانسی کے بعد ایران میں سعودی سفارتخانے پر حملہ کرنیوالے مرکزی ملزم نے مبینہ طورپر انکشاف کیا ہے کہ ایران کے سرکاری اداروں نے حملوں پراکسایا تھاتاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ 

عرب نیوز ایجنسی العربیہ  کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا  گیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مقرب سمجھے جانے والے ایک مذہبی پریشر گروپ کے سربراہ اور سعودی سفارت خانے پر حملوں کے منصوبہ ساز قرار دیئے جانے والے حسن میھن نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے پاسداری انقلاب ، پاسیج فورس اور نجی ،ملیشیاء”فرزندان حزب اللہ انقلابیین “ کے کارکنوں کو سعودی عرب کے سفارت خانے پر دھاوا بولنے پر اکسایا تھا ۔ کرد میھن نے صدر حسن روحانی کے نام اخبارات میں ایک کھلا خط شائع کر ایا ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ سعودی سفارت خانے پر حملے کے معاملے پر تہران حکومت ٹال مٹول کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -