آرمی چیف کا  افغان صدر کو ٹیلی فون ، اشرف غنی کی ہیلی کاپٹرعملے کی بازیابی کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

آرمی چیف کا  افغان صدر کو ٹیلی فون ، اشرف غنی کی ہیلی کاپٹرعملے کی بازیابی ...
آرمی چیف کا  افغان صدر کو ٹیلی فون ، اشرف غنی کی ہیلی کاپٹرعملے کی بازیابی کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

  



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کے افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے ہیلی کاپٹر اور عملے کی بحفاظت واپسی کیلئے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ عملے کی جلداور بحفاظت واپسی یقینی بنائی جائے جس پر افغان صدر نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے ٹیلی فون پر افغان صدر نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے ۔ یادرہے کہ گزشتہ روز مرمت کیلئے ازبکستان جانیوالے حکومت پنجاب کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی جس کے بعد سے عملہ لاپتہ ہوگیا۔ دوسری طرف ایکسپریس ٹربیون کے مطابق طالبان نے بتایاہے کہ ہیلی کاپٹر کا عملہ ان کی تحویل میں اور محفوظ ہے تاہم ان مغویوں کے مستقبل کا فیصلہ طالبان کی اعلیٰ قیادت کرے گی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...