11کرو ڑ روپے کا ایک منٹ؟دبئی ایئرپورٹ پر ایمریٹس کو حادثے سے 34ارب روپے کا نقصان

11کرو ڑ روپے کا ایک منٹ؟دبئی ایئرپورٹ پر ایمریٹس کو حادثے سے 34ارب روپے کا ...
11کرو ڑ روپے کا ایک منٹ؟دبئی ایئرپورٹ پر ایمریٹس کو حادثے سے 34ارب روپے کا نقصان

  



دبئی(نیوز ڈیسک)دبئی ایئرپورٹ پر بدھ کے روز ایمریٹس ایئر لائن کو پیش آنے والے حادثے کے بعد دبئی ایئر پورٹ ساڑھے پانچ گھنٹے تک بندرہا۔خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی ایئرپورٹ اس قدر مصروف اور کاروباری لحاظ سے مہنگا ترین ہوائی اڈا ہے کہ اگر وہ کسی وجہ سے بندہو جائے تو اس کی ایک منٹ کی بندش سے 10لاکھ ڈالرز(تقریبا ً11کروڑ روپے ) کا نقصان ہوتا ہے۔جب کہ بدھ کو پیش آئے حادثے کی وجہ سے ایئر پورٹ دوپہر 12بجکر45منٹس سے شام 6بج کر30منٹس تقریبا 330منٹوں تک بند رہا جس کی وجہ سے مبینہ طور پر دبئی کو اندازا 330ملین یعنی 33کروڑ ڈالرز کا نقصان سہنا پڑا۔پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 34ارب،50کروڑ،97لاکھ50ہزا روپے بنتی ہے۔

دبئی سول ایوی ایشن کے سربراہ مائیکل روڈلف کا کہنا ہے کہ ہر وہ منٹ جس میں دبئی ایئر پورٹ بند ہو تو اس پر ایک ملین ڈالر کا نقصان ہوتا ہے،یقنی ایک منٹ میں ایک ملین ڈالر۔ریڈوف کی جانب سے یہ بیان رواں برس ورلڈ ایوی ایشن سیفٹی سمٹ کی سائیڈ لائن میں ہونے والی ملاقاتوں میں سامنے آیا تھا۔اس وقت ریڈولف ڈرون سے متعلق اس واقعہ کے حوالے سے بات کررہے تھے جس کی وجہ سے دبئی ایئر پورٹ کو 55منٹ تک بند رکھا گیا تھا۔

مزید : عرب دنیا


loading...