بلوچستان میں امن کی صورتحال بہتر،یہاں آکر نئی امید ملتی ہے:صدرممنون

بلوچستان میں امن کی صورتحال بہتر،یہاں آکر نئی امید ملتی ہے:صدرممنون
بلوچستان میں امن کی صورتحال بہتر،یہاں آکر نئی امید ملتی ہے:صدرممنون

  



کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہبلوچستان میں امن کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے ،یہاں آکر نئی امید ملتی ہے.کوئٹہ میں فرسٹ بلوچستان اوپن محمد علی جناح شوٹنگ چیمیئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام کاجذبہ حب الوطنی بے مثال ہے ،صوبہ میں امن کی صورتحال بہترہورہی ہے،یہاں آکر نئی امید ملتی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق صدر نے کہا ضرب عضب آپریشن سے زیادہ قومی عزم نظریہ اورطرزفکروعمل بن چکا ہے جب کہ دنیا دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیوں کی معترف ہے۔ممنون حسین نے کہا اقتصادی راہداری کے روٹ میں ایک انچ بھی تبدیلی نہیں کی گئی، سی پیک منصوبہ خطے کے لئے گیم چینجرثابت ہوگا لیکن بعض عناصر سی پیک پر غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ایسے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ باز رہیں۔

مزید : قومی


loading...