وزیراعظم کی ہیلی کاپٹر عملے کی بازیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف نے افغانستان میں کریش لینڈنگ کرنیوالے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر عملے کی بازیابی کیلئے تمام وسائل استعمال کرنےکی ہدایت کردی ۔
افغان صوبے لوگر میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے تمام افراد کی باحفاظت بازیابی کی درخواست کر دی ہے اور افغانستان میں متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں رہیں ۔
وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ متاثرہ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے بارے میں فکر مند ہیں اور ان کی باحفاظت بازیابی کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں ۔