ترکی کی طرح پاکستان میں بھی 5 جرنیلوں نے بغاوت کا منصوبہ بنایا تھا: جاوید ہاشمی

ترکی کی طرح پاکستان میں بھی 5 جرنیلوں نے بغاوت کا منصوبہ بنایا تھا: جاوید ...
ترکی کی طرح پاکستان میں بھی 5 جرنیلوں نے بغاوت کا منصوبہ بنایا تھا: جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) سابق رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ ترکی کی طرح پاکستان میں بھی 5جرنیلوں نے حکومت کے خلاف بغاوت کی سازش تیار کی تھی اور انہوں  نے موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بھی بلیک میل کیا تھا۔عمران خان حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی بجائے قومی سمبلی میں کرپشن کے خلاف سخت ترین قوانین بنانے کا بل منظور کروائیں ،موجوہ حکومت کے بجلی منصوبے اور موٹر وے بنانا ان کے کسی کام نہیں آئے گا ،اگر وقت سے قبل اسمبلیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو اس سے جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے سے پی ٹی آئی یا طاہر القادری کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا اور اس تحریک کی حالت بھی دھرنے کی طرح ہوگی انہوں نے کہاکہ عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کرکے کرپشن کے خلاف سخت ترین قانون منظور کرائیں تو یہ اس کی بہت بڑی کامیابی ہوگی انہوں نے کہاکہ جس طرح ترکی میں فوجی بغاوت ناکام ہوئی تھی اسی طرح پاکستان میں بھی دھرنے کے دوران 5جرنیلوں نے بغاوت کی سازش تیار کی تھی اور انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بھی بلیک میل کیا تھا کہ کروڑوں افراد حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل چکے ہیں، انہوں  نے کہاکہ موجودہ حکومت کا دور اقتدار بہت کم رہ گیا ہے اور بجلی کے منصوبے مکمل کرنا اور موٹر وے بنانا ان کے کسی بھی کام نہیں آئے گا ۔

مزید :

اسلام آباد -