وزیرا عظم نواز شریف نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے اہل خانہ کیلئے امدادی رقم کا اعلان کر دیا

وزیرا عظم نواز شریف نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے اہل خانہ کیلئے ...
وزیرا عظم نواز شریف نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے اہل خانہ کیلئے امدادی رقم کا اعلان کر دیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرا عظم نواز شریف نے سعودی عرب میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے متاثر پاکستانیوں کے اہل خانہ کیلئے امدادی رقم کا اعلان کر دیا ۔ 

24نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے سعودی عرب میں پھنسے ہر فرد کے اہل خانہ کو 50ہزار روپے امداد کا اعلان کر دیا ہے اور وزیر اعظم نے اس مقصد کیلئے 50کروڑ روپے کی منظوری بھی دیدی ہے جبکہ وزارت اوور سیز کو ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی مصدقہ فہرست فراہم کی جائے ۔

وزیر اعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرہ خاندنوں کو رقم کی فراہمی جلد یقینی بنائی جائے۔

مزید : قومی


loading...