ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا ، پہلی تینوں پوزیشنیں لڑکے لے اڑے

ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا ، پہلی تینوں ...
ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا ، پہلی تینوں پوزیشنیں لڑکے لے اڑے

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا ۔

جیو نیوز کے مطابق سائنس گروپ کے نتائج میں لڑکوں نے میدان مار لیا اور پہلی تینوں پوزیشنیں لڑکوں نے اپنے نام کر لیں ۔

نتائج کے مطابق میٹرک سائنس گروپ میں محمد حمزہ خان نے 798نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سکندر علی نے 796نمبر لیکر دوسری اور عبدالاحد نے 765 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ نتائج میں کامیابی کا تناسب 75فیصد رہا ۔

مزید : کراچی