پہلی حج پر واز سے 217عازمین مدینہ منورہ روانہ

پہلی حج پر واز سے 217عازمین مدینہ منورہ روانہ
 پہلی حج پر واز سے 217عازمین مدینہ منورہ روانہ

  



لاہور (ویب ڈیسک)217عازمین کو پہلی حج فلائیٹ لاہورسے مدینہ منورہ روانہ ہو گئی۔بزرگ ،خواتین اور نو جوان عازمین حج ارض مقدس روانگی کے لیے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رات گئے لاہور ائیرپورٹ کے حج ٹرمینل پہنچے تو ان کی خوشی دیدنی تھی ۔پارلیمانی سیکٹر ی صحت خواجہ عمران نذیر ،ائیرپورٹ منیجر محمدریاض الدین اور چیف سکیورٹی آفیسر محمد عبداللہ نے عازمین کو لاہور سے مدینہ روانہ کیا،اینٹی نار کوٹکس فورس کے اہلکار تاخیر سے ڈیوٹی پر پہنچے جس کی وجہ سے عازمین حج کو اپنے سامان کی سکینگ کے لئے ایک گھنٹے سے زائدانتظار کرناپڑا ،جمعرات کی صبح 6:30پر روانہ ہونے والی پرواز 15منٹ تاخیر سے صبح 6:45پر مدینہ روانہ ہوئی ،ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق دوسری حج پروازآج رات 10:30پر جائے گی۔

مزید : لاہور


loading...