اداکارہ خوشبو نے پشتو فلموں میں کام سے انکار کردیا

اداکارہ خوشبو نے پشتو فلموں میں کام سے انکار کردیا
اداکارہ خوشبو نے پشتو فلموں میں کام سے انکار کردیا

  



لاہور(ویب ڈیسک )اداکارہ خوشبو نے پشتو فلموں میں کا م کر نے سے انکار کر دیا ہے ۔ انہیں معروف پشتوہدایتکار فلمساز نے اپنی نئی پشتو فلم میں ہیروئن کے کردارکے لئے آفر کی تھی لیکن انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ خوشبو کو منہ مانگے معاوضے پر پشتو فلم میں ہیروئن کے کردار کے لئے آفر کی گئی تھی لیکن انہوں نے پھر بھی انکار کر دیا ۔ خوشبو کا کہنا تھا کہ اب وہ اب صرف معیاری اور موضوعاتی فلموں میں کا م کریںگی۔

مزید : تفریح