جنید جمشید کے کمشنر کراچی سے مذاکرات،وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملیں گے

جنید جمشید کے کمشنر کراچی سے مذاکرات،وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملیں گے
جنید جمشید کے کمشنر کراچی سے مذاکرات،وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملیں گے

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جنید جمشید مذاکرات کیلئے کمشنر کراچی کے پاس پہنچ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز کیمطابق مذہبی سکالر جنید جمشید کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی سے مذاکرات کے بعد وفد وزیر اعلیٰ ہاﺅس جائے گا،وزیر اعلیٰ سے کراچی میں صفائی کے حوالے ے بات کی جائے گی،ڈی سی او ایسٹ اور فلاحی تنظیم کے عہدیدار بھی جنید جمیشد کے ساتھ ہیں،واضح رہے کہ جنید جمشید اور ان کی فلاحی تنظیم ”کراچی صاف کرادو“مہم چلائے ہوئے ہیں۔جنید جمشید کا کہنا ہے کہ کراچی غلاظت کا ڈھیر بن چکاہے اورمہلک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ14دن سے ہماری صفائی مہم جاری ہے۔جب تک پورے کراچی کی صفائی نہیں ہوجاتی یہ مہم جاری رہے گی ۔کراچی سب سے گندہ شہر بن چکاہے جسے صاف کرکے بہترین شہر بنائیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...