کے ایس ای 100 انڈیکس میں59 پوائنٹس کی کمی،39 ہزار 390 پوائنٹس پر بند
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز مندی کا رجحان رہا ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں59 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 39 ہزار 448 پوائنٹس سے کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا جو تھوڑی ہی دیر میں 58 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 39 ہزار 507 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ انڈیکس میں ہونے والا اضافہ زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ پایا اور مارکیٹ نے تنزلی کا سفر شروع کردیا۔ جمعہ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 59 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار 390 پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج 14 کروڑ 48 لاکھ 24 ہزار310 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو6 ارب 13کروڑ 23 لاکھ 3 ہزار 842 روپے رہی۔