کراچی میں کوڑے کے مسئلے پر جنید جمشید اور کمشنر کے درمیان بحث
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق سنگر اور مذہبی سکالر جنید جمشید کراچی سے کوڑا اٹھانے کے معاملے پر کمشنر کراچی کے ساتھ الجھ پڑے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کے مسئلے پر جنید جمشید اور فلاحی تنظیم نے کمشنر کراچی سے ملاقات کی ۔اس موقع پر گفتگو کے دوران جنید جمشید اور کمشنر کراچی آپس میں الجھ پڑے ۔جنید جمشید کا کہنا ہے کہ اپنے مطالبات کمشنر کراچی کو پیش کر دیے ہیں ۔
واضح رہے کہ جنید جمشید آج کل کراچی میں کوڑے کی صفائی کے حوالے سے مہم چلا رہے ہیں ۔