گال :سری لنکا کے سپنرز کی گھومتی گیندوں سے کینگروز بلے باز چکرا کر گر پڑے، دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی شکست یقینی

گال :سری لنکا کے سپنرز کی گھومتی گیندوں سے کینگروز بلے باز چکرا کر گر پڑے، ...
گال :سری لنکا کے سپنرز کی گھومتی گیندوں سے کینگروز بلے باز چکرا کر گر پڑے، دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی شکست یقینی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گال(نیوز ڈیسک) گال میں سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر کینگروز کی شکست یقینی نظر آرہی ہے۔ مہمان ٹیم کو جیتنے کیلئے مزید 388رنز درکار ہیں جبکہ اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔ اس سے پہلے پہلی اننگ میں آئی لینڈرز سپنرز نے کینگروز کو اپنے جال میں پھنسا کر ان کا شکار کیا۔ پوری ٹیم پہلی اننگ میں صرف 106رنز بنا سکی۔وارنر42اور مچل مارش27رنز بنا سکے۔ ہیراتھ اور پریرا نے چار چار شکار کئے۔ سری لنکا نے دوسری اننگ میں 237رنز بنائے۔پریرا نے باولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی اپنے جوہر دکھائے اور 64رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ سٹارک نے چھ اور لیون نے دو کھلاڑی آوٹ کئے۔ اس طرح آسٹریلیا کو جیت کیلئے 412رنز کا پہاڑ جیسا ہدف ملا ۔ کھیل ختم ہونے پر کینگروز نے 25رنز پر اپنی تین وکٹیں گنوا دی تھیں۔پریرا نے دو اور ہیراتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -