کثیر ملکی سمندری افواج کے اتحاد رائل نیوی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ پاکستان نے سنبھال لی
بحرین (مانیٹرنگ ڈیسک)رائل نیوی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ پاکستان نے سنبھال لی ہے۔
آئی ایس پی آر کیمطابق پاکستان نیوی کے کمانڈر کموڈوربلال عبدالناصر نے رائل نیوی سی ٹی آئی 150کے کمانڈرکموڈور رابنسن سے حاصل کی ،پاکستان نے نویں مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔بحرین میں ہونیوالی ایک پروقار تقریب میں یو ایس نیول فورس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر وائس ایڈمرل کیون ایم ڈونجن اورکمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔
اس تقریب میں اتحادی فورسز کے سینئر آفیسرز نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان نیوی کے کمانڈر کموڈور بلال عبدالناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی کی ٹیم اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائے گی،ذمہ داری کے دوران رائل نیوی کے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے پورے جوش و جذبے کے ساتھ کام کیا جائے گا۔
کمبائنڈ ٹاسک فورس 150ایک کثیر ممالک سمندری افواج کا اتحاد ہے جو دہشتگردی کی روک تھام اور مشترکہ سمندری آپریشنز کیلئے کام کرتا ہے۔