لاہور: وہیل چیئر پر بھیک مانگنے والا پر اسرار طور پر دم توڑ گیا

لاہور: وہیل چیئر پر بھیک مانگنے والا پر اسرار طور پر دم توڑ گیا
لاہور: وہیل چیئر پر بھیک مانگنے والا پر اسرار طور پر دم توڑ گیا

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں ایک معذور بھکاری پراسرار طور پر پلاک ہوگیا۔c42کے مطابق 40سالہ تنویر معذور تھا اور اپنی وہیل چیئر پر بھیک مانگ کر گزارہ کرتا تھا ۔ گزشتہ روز مغل پورہ میں اپنی وہیل چیئر پر مانگ رہا تھا کہ اچانک گر گیا اس کو ایدھی ایمبولینس میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر لواحقین کو اطلاع کر دی ہے۔ شبہ ہے کہ اس کو کسی نے زہریلی چیز کھلا کر مارا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کی جارہی ہے اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعدسامنے آئینگے۔

مزید : لاہور


loading...