افغان مہاجرین کا مسئلہ عوامی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے:سراج الحق

افغان مہاجرین کا مسئلہ عوامی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے:سراج الحق
افغان مہاجرین کا مسئلہ عوامی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے:سراج الحق

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امید ہے حکومت افغان مہاجرین کے معاملے میں مایوس نہیں کرے گی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان پڑوسی ملک ہے جسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا ،افغان مہاجرین کا مسئلہ جلد حل کیا جائے،افغان وفدمہاجرین سے متعلق بات کرنے کیلئے ہمارے پاس آیا ہے اور اس نے اپنے مسائل بارے آگاہ کیا ہے۔بدقسمتی سے افغانستان میں مستحکم حکومت نہیں ہے۔مہاجرین کے متعلق عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ کیا جائے،امید ہے حکومت اس معاملے پر مایوس نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئین کے مطابق عوام کے مسائل حل کرے اور ان کو بنیادی حقوق فراہم کرے۔

مزید : قومی


loading...