ہیکرز سے بچنے کیلئے تمام اہم ادارے حساس معلومات بچانے کیلئے اقدامات کریں:ایس اینڈ جی اے ڈی

ہیکرز سے بچنے کیلئے تمام اہم ادارے حساس معلومات بچانے کیلئے اقدامات کریں:ایس ...
ہیکرز سے بچنے کیلئے تمام اہم ادارے حساس معلومات بچانے کیلئے اقدامات کریں:ایس اینڈ جی اے ڈی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے آئی اینڈ سی ونگ نے پنجاب کے اہم سرکاری اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ تمام اہم ادارے حساس معلومات بچانے کیلئے اقدامات کریں کیونکہ ہیکرز ڈیٹا ہیک کر سکتے ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پنجاب سروسزاینڈجنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے آئی اینڈسی ونگ نے پنجاب کے اہم سرکاری اداروں کو مراسلہ جاری کیاہے جس میں کہا گیاہے کہ ریسرچرزنے ماو¿س جیک نامی نقص کی نشاندہی کی ہے،اس نقص کو کمپیوٹرہیکنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے،وائرلیس کی بورڈ اور ماو¿س اس نقص کی زد میں آسکتے ہیں،ہیکر وائرلیس سگنلز کا تعین کرکے ڈیٹا ہیک کرسکتے ہیں،ہیکرز کمپیوٹر کی ضروری سیٹنگ بھی تبدیل کرسکتے ہیں،تمام اہم ادارے حساس معلومات بچانے کیلیے اقدامات کریں۔

مزید : لاہور


loading...