دنیا کی بد ترین ائیرلائن کا اعلان ہوگیا، کونسی ہے؟ آپ بھی جانئے اور کبھی غلطی سے بھی اس پر سفر نہ کریں کیونکہ۔۔۔

دنیا کی بد ترین ائیرلائن کا اعلان ہوگیا، کونسی ہے؟ آپ بھی جانئے اور کبھی غلطی ...
دنیا کی بد ترین ائیرلائن کا اعلان ہوگیا، کونسی ہے؟ آپ بھی جانئے اور کبھی غلطی سے بھی اس پر سفر نہ کریں کیونکہ۔۔۔

  



پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) ائر لائنوں کی کارکردگی میں اونچ نیچ تو ہوتی رہتی ہے مگر ایک ائیرلائن ایسی بھی ہے کہ جو کئی سال سے اپنی ایک ہی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ یہ منفرد ائیرلائن شمالی کوریا کی ائیرکوریو ہے جو اس سال پھر دنیا کی بدترین ائیرلائن قرار پائی ہے۔

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ائیرکوریو دنیا کی واحد ائیرلائن ہے کہ جسے ائیرلائنوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے سکائی ٹریکس نے اس سال بھی ایک ہی سٹار دیا ہے اور یوں یہ ائیرلائن دنیا کی 180 ائیرلائنوں میں سے ایک بار پھر آخری نمبر پر رہی ہے۔

خاتون نے بھرے ائیرپورٹ پر خاوند کے ساتھ ایسی حرکت کردی کہ ائیرپورٹ بند کرنا پڑگیا

یوں تو اس ائیرلائن کی بہت سی دلچسپ خصوصیات ہیں مگر بدمزاج ائیرہوسٹسیں، بد ذائقہ کھانے، انتہائی پرانے جہاز اور ائیرکنڈشنر کے کولنگ سسٹم سے مسافروں پر ٹپکتا ہوا پانی اس کی کچھ نمایاں ترین باتیں ہیں۔ مسافروں کو تفریح کے نام پر شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے متعلق معلوماتی پروگرام دکھائے جاتے ہیں اور شمالی کوریا کے ملی ترانے سنائے جاتے ہیں۔ جہاز کی چھت سے لٹکتی ٹی وی سکرینیں مسافروں کے سامنے جھولتی رہتی ہیں اور اکثر اوقات تفریح کی بجائے پریشانی کا سبب بنتی ہیں۔ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ اس ائیرلائن کا عملہ یہ زحمت بھی نہیں کرتا تھا کہ ٹیک آف سے پہلے مسافروں کو احتیاطی تدابیر بتادے اور لینڈنگ سے پہلے یہ اعلان کردے کہ کتنی دیر میں طیارہ زمین پر اترنے والا ہے۔ اگرچہ یہ روایت اب بڑی حد تک بدل چکی ہے مگر اب بھی اگر کوئی مسافر دوران پرواز تصویر بنانے کی کوشش کرے تو ائیرہوسٹس اس کا کیمرہ ضبط کرسکتی ہے اور اگر صدر کم جونگ ان کی تصویر کی بے ادبی ہو جائے تو ائیرہوسٹس سرزنش بھی کرسکتی ہے۔

یہ ائیرلائن صرف بیجنگ، شنگھائی، شین یانگ اور روس کے ولادی ووستوک ائیرپورٹ کے لئے باقاعدہ پروازیں چلاتی ہے۔ ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ائیرلائن کی سب سے اچھی بات یہی کہی جاسکتی ہے کہ یہ مسافروں کو زندہ سلامت ان کی منزل تک پہنچادیتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...