ویاگرا کے استعمال کا خوفناک سائیڈ ایفیکٹ سامنے آگیا، ایسا نتیجہ کہ جان کر مرد اسے ہاتھ لگانے سے بھی گھبرائیں

ویاگرا کے استعمال کا خوفناک سائیڈ ایفیکٹ سامنے آگیا، ایسا نتیجہ کہ جان کر ...
ویاگرا کے استعمال کا خوفناک سائیڈ ایفیکٹ سامنے آگیا، ایسا نتیجہ کہ جان کر مرد اسے ہاتھ لگانے سے بھی گھبرائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) ویاگرا کی ایجاد مردانہ کمزوری میں مبتلا مردوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری ثابت ہوئی ہے لیکن اکثر مرد یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ بھی دیگر ایلوپیتھک ادویات جیسی دوا ہی ہے جس کے استعمال میں بداحتیاطی بھاری نقصان کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
ویاگرا کا زیادہ استعمال کئی طرح کے مسائل پیدا کرسکتا ہے جن میں سے ایک پرایا پزم (priapism) بھی ہے۔ دوا کی زیادہ خوراک استعمال کرلینے کے نتیجے میں جسم کے مخصوص حصے کی جانب خون کا بہاﺅ اور دباﺅ بے حد بڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں ایستادگی کئی گھنٹوں کے لئے برقرار رہ سکتی ہے۔ یہ ایک میڈیکل ایمرجنسی ہے جس کے لئے فوری ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر ایستادگی مسلسل برقرار رہے اور 24 گھنٹے کے دوران اس کا علاج نہ کروایا جائے تو مردانہ جسم کا مخصوص حصہ ہمیشہ کے لئے ناکارہ ہوسکتا ہے۔

وہ ایک قدرتی پھل جس کا استعمال مردوں کو ہمیشہ مردانہ کمزوری سے دور رکھتا ہے، جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسے پھل کا نام لے لیا کہ کسی نے کبھی یہ فائدہ سوچا بھی نہ تھا
ویاگرا باقی جسم میں خون کے دباﺅ میں کمی لاتی ہے لہٰذا اس کی ضرورت سے زائد خوراک دل کی دھڑکن کو بے ترتیب کرنے اور حتیٰ کہ ہارٹ اٹیک کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ بعض مردوں کو زائد خوراک کی وجہ سے بصارت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ سماعت کی خرابی اور بے ہوش ہونے جیسے مسائل بھی پیش آسکتے ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے مسائل سے محفوظ رہنے کے لئے یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ اگر ویاگرا سے پرہیز نہیں کر سکتے تو اس کا ستعمال ضرور کم از کم کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت -