فیس بک پر نوجوان لڑکی کی تصویر پر اس کی نانی نے ایسا کمنٹ کردیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، لڑکی لاکھوں لوگوں کے سامنے شرم سے پانی پانی ہوگئی کیونکہ۔۔۔

فیس بک پر نوجوان لڑکی کی تصویر پر اس کی نانی نے ایسا کمنٹ کردیا کہ انٹرنیٹ پر ...
فیس بک پر نوجوان لڑکی کی تصویر پر اس کی نانی نے ایسا کمنٹ کردیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، لڑکی لاکھوں لوگوں کے سامنے شرم سے پانی پانی ہوگئی کیونکہ۔۔۔

  



ایڈنبرا (نیوز ڈیسک) فیس بک پر خوبصورت سیلفی پوسٹ کرنا اور پھر دوستوں کے تعریفی تبصرے پڑھنا کسے اچھا نہیں لگتا مگر سکاٹ لینڈ کی ایک نوعمر لڑکی نے سیلفی لے کر اپنی نئی پروفائل پکچر کے طور پر لگائی تو اس کی نانی اماں نے اس پر ایسا کمنٹ دے دیا کہ فیس بک پر بیچاری لڑکی کا دلچسپ تماشہ بن گیا۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 19 سالہ کول گیلکر نے اپنی دلکش مسکراہٹ کے ساتھ سیلفی پوسٹ کی تو اچھے اچھے کمنٹس کی توقع کررہی تھیں مگر سب سے پہلا کمنٹ ان کی نانی اماں میری کینیڈی کی جانب سے آیا، جس کی وہ بالکل توقع نہیں کررہی تھیں۔ 70 سالہ نانی اماں نے کول گیلکر کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ”تم کتنی اچھی لگو گی اگر وزن بھی کم کرلو۔“

کول گیلکر کی نانی اماں کے اس تبصرے پر ان کے فیس بک فرینڈز ہنس ہنس کر بے حال ہوگئے اور دلچسپ تبصروں کے زریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہے۔ اکثر کا کہنا تھا کہ بیچاری گیلکر نئی پروفائل پکچر پر تعریف و توصیف سے بھرے کمنٹس کی منتظر تھیں مگر نانی اماں نے ساری گیم ہی خراب کردی۔ ایک لڑکی نے تو یہ بھی لکھا کہ ”یہ دنیا کی ظالم ترین نانی اماں ہیں۔“

ڈونلڈ ٹرمپ کی بیگم کی شرمناک تصاویر منظر عام پر آگئیں، اتنی بے حیائی کہ امریکہ میں بھی لوگ توبہ توبہ کرنے لگے

دوسری جانب جب نانی اماں نے اپنے تبصرے کے 9ہزار لائیکس اور ٹویٹر پر 6ہزار سے زائد ری ٹویٹس دیکھے تو وہ پریشان ہوگئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی نواسی کی دل آزاری کا کبھی سوچا بھی نہیں اور نہ ہی فیس بک پر کئے گئے کمنٹ کا یہ مقصد تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نواسی سے بہت محبت کرتی ہیں اور بس یونہی جو بات دل میں آئی وہ کہہ دی۔

کول گیلکر نے بھی اپنے فیس بک فرینڈز کے تبصروں کے جواب میں واضح کیا کہ ان کی نانی اماں نے مذاق اڑانے کے لئے کمنٹ نہیں کیا تھا بلکہ وہ انتہائی صاف گو خاتون ہیں اور جو بات دل میں محسوس کرتی ہیں وہی زبان سے بھی کہہ دیتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی نانی اماں سے محبت کرتی ہیں اور وہ جیسی بھی ہیں دنیا کی بہترین نانی اماں ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...