سندھ بھر میں بارشیں،کراچی پانی پانی،ٹریفک جام،ایمبولینسز پھنس گئیں،بجلی غائب ہونے سے ہر طرف اندھیرا چھاگیا

سندھ بھر میں بارشیں،کراچی پانی پانی،ٹریفک جام،ایمبولینسز پھنس گئیں،بجلی ...
سندھ بھر میں بارشیں،کراچی پانی پانی،ٹریفک جام،ایمبولینسز پھنس گئیں،بجلی غائب ہونے سے ہر طرف اندھیرا چھاگیا

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ بھر میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،کراچی میں ابررحمت شہریوں کیلئے زحمت بن گئی،تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے،سڑکوں پر ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،کئی ایمبولینسز ٹریفک میں پھنسی ہوئی ہیں،بجلی غائب ہونے سے ہر طرف اندھیرا چھایا ہوا ہے۔

تفصیلات کیمطابق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،حب شہر،حیدرآباد، لطیف آباد بدین میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہورہی ہے ۔صوبائی دارالحکومت کراچی میں تیز بارش نے شہر بھر کو پانی پانی کردیا ہے،بارش سے جہاں گرمی کازور ٹوٹا ہے تو متعدد علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام ہوگئی ہے ۔،سڑکوں پر ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،کئی ایمبولینسز ٹریفک میں پھنسی ہوئی ہیں،بجلی غائب ہونے سے ہر طرف اندھیرا چھایا ہوا ہے۔سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث پروازوں کی آمد ورفت متاثر نہیں ہوئی،جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کےمطابق جاری ہے۔

مزید : سندھ


loading...