سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیرمیں ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیمیں بھیجنے کے لیے ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرزکو درخواست کردی

سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیرمیں ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیمیں بھیجنے کے لیے ڈاکٹرز ود ...
 سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیرمیں ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیمیں بھیجنے کے لیے ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرزکو درخواست کردی

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیر میں ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیمیں بھیجنے کے لیے ڈاکٹرز ودآوٹ بارڈرز کو خط لکھ کر درخواست کردی ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق سرتاج عزیز نے خط میں مقبوضہ کشمیر میں ہنگامی بنیادوں پر ڈاکٹرز بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ سر تاج عزیز نے درخواست کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے باعث اور ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال سے وہاں کے لوگوں کو ڈاکٹرز اور طبی امداد کی شدید ضرورت ہے۔ ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز کو مقبوضہ کشمیر میں آنکھوں کے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیمیں بھجوانے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

مزید : قومی


loading...