کپڑے بنانے والی کمپنی نے مَردوں کیلئے ایسا شرمناک لباس بیچنا شروع کردیا کہ اگر کوئی آپ کو پیسے بھی دے تو نہ پہنیں

کپڑے بنانے والی کمپنی نے مَردوں کیلئے ایسا شرمناک لباس بیچنا شروع کردیا کہ ...
کپڑے بنانے والی کمپنی نے مَردوں کیلئے ایسا شرمناک لباس بیچنا شروع کردیا کہ اگر کوئی آپ کو پیسے بھی دے تو نہ پہنیں

  



لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) پھولدار، ریشمی اور ملائم زیر جامے عموماً خواتین کا استحقاق سمجھے جاتے ہیں مگر امریکہ کی ایک کمپنی نے مردوں کے لئے بھی اسی طرح کے زیر جامے متعارف کروا دئیے ہیں، اور یہ کمپنی پر امید ہے کہ رنگین مزاج مرد ضرور ان میں دلچسپی لیں گے۔

ویب سائٹ WWWN کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس کی کمپنی مینجری نے مردوں کے لئے خصوصی زیر جاموں کا برانڈ متعارف کروایا ہے جو رنگینی اور دلکشی میں خواتین کے زیر جاموں سے کسی طور کم نہیں ہوں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ صنفی مساوات کی باتیں تو بہت کی جاتی ہیں لیکن مردوں کو عموماً دلکش اور رنگین ملبوسات سے محروم رکھا جاتا ہے۔

جہاز میں باحجاب لڑکی نے موبائل پر اپنی دوست کو ایسا پیغام بھیج دیا کہ ساتھ بیٹھی مغربی خاتون خوف میں ڈوب گئی، ائیرہوسٹس کو بلالائی، لیکن پھر کیا ہوا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

کمپنی نے سٹائل اور دلکشی کے شوقین مردوں کے لئے پہلی بار ساٹن، ریشم اور دیگر ایسے ہی کپڑوں سے بنے ہوئے زیر جامے متعارف کروادئیے ہیں۔ یہ زیر جامے صرف دلکش رنگوں کے حامل ہی نہیں ہیں بلکہ ان پر پھولدار کڑھائی بھی کی گئی ہے اور خوبصورت ڈیزائن والی جالی بھی لگائی گئی ہے۔ کمپنی نے امید ظاہر کی ہے کہ دیدہ زیب زنانہ ملبوسات کی طرح نئے انداز کے مردانہ ملبوسات بھی انتہائی مقبول ہوں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس