سب سے بڑی خبر آگئی، عرب ملک نے رواں سال دسمبر میں کفالہ سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، اب ویزا کفیل کے ذریعے نہیں ملے گا بلکہ۔۔۔

سب سے بڑی خبر آگئی، عرب ملک نے رواں سال دسمبر میں کفالہ سسٹم تبدیل کرنے کا ...
سب سے بڑی خبر آگئی، عرب ملک نے رواں سال دسمبر میں کفالہ سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، اب ویزا کفیل کے ذریعے نہیں ملے گا بلکہ۔۔۔

  



دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ممالک میں رائج کفیل سسٹم غیر ملکی ملازمین کے استحصال کا نظام سمجھا جانے لگا ہے اور اس نظام کی تبدیلی کا مطالبہ ایک عرصے سے سامنے آرہا تھا۔ خوشی کی خبر ہے کہ قطر نے بالآخر اس ضمن میں ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے نئے کفالہ سپانسر شپ قوانین اسی سال نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ویب سائٹ اریبین بزنس نے اخبار الشرق کے حوالے سے بتایا ہے کہ نئے کفالہ سسٹم کا نفاذ 13 دسمبر سے کر دیا جائے گا۔ اس نظام کے تحت غیر ملکی ملازمین کیلئے نا صرف ملازمت تبدیل کرنا بہت آسان ہو جائے گا بلکہ بوقت ضرورت ملازمت کا اختتام کر کے ملک سے باہر جانا بھی آسان ہو جائے گا۔ نئے قانون کے تحت ملک سے رخصتی کیلئے غیر ملکی ملازم کفیل کی بجائے براہ راست حکومت کو درخواست دیں گے اور یوں ان تمام مسائل کا خاتمہ ہو جائے گا جو محض کفیل کی وجہ سے پیدا ہو رہے تھے۔

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی حاملہ خاتون نے شوہر کے ساتھ مل کر ایسا کام کردیا کہ ڈاکٹر بھی نہ کرسکے

غیر ملکی ملازم کی ملک سے رخصتی کے خلاف کفیل اعتراض داخل کر سکتا ہے مگر ملازم کو بھی حق حاصل ہو گا کہ وہ ایگزٹ پرمٹ کی راہ میںحائل رکاوٹوںکے خلاف اپیل کر سکے۔

مدت ملازمت کا معاہدہ پورا کرنے والے ملازمین نئی ملازمت کے حصول کیلئے کفیل کی مرضی کے پابند نہیں ہو نگے بلکہ اس مقصد کیلئے براہ راست حکومت سے اجازت لیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملازمت کی تبدیلی، نئی ملازمت کے حصول اور ملک چھوڑنے کے عمل کو نیا قانون بے حد آسان بنا دے گا، اور یہی وجہ ہے کہ اس قانون کو غیر ملکی ملازمین کیلئے بہت بڑی خوشخبری قرار دیا جا رہا ہے ۔

مزید : عرب دنیا


loading...