عمرا ن خان جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست سے حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں :دانیال عزیز

عمرا ن خان جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست سے حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں :دانیال ...
عمرا ن خان جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست سے حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں :دانیال عزیز

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہاہے کہ عمران خان جلاﺅ گھیراو کی سیاست سے حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں ،وہ یوٹرن اور جھوٹ بولنے کے ماسٹر ہیں ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے احتساب کمشنر کو نکال دیا اور آج تک ان کا نیا قانون سامنے نہیں آیا، یہ یوٹرن ماسٹر ہیںاور جھوٹ بولتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 2 آف شور کمپنیاں شوکت خانم کے غریبوں کے علاج کیلئے دیئے گئے پیسوں سے خریدیں، نیا الیکشن کمیشن بن گیا اس پر سب راضی ہیں لیکن یہ اس پر بھی راضی نہیں۔دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ بلیک میلنگ تو یہ کررہے ہیں ، یہ جلاوگھیراو کے حامی ہیں،کہتے ہیں کہ بجلی کے بل جلادو، ٹیکس نہ دو، یہ بیک ڈور کی سیاست پریقین رکھتے ہیں۔

مزید : قومی


loading...