بھارتی فلموں کی ٹاپ 10امیر کبیر اداکارائیں ،جو دولت میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں

بھارتی فلموں کی ٹاپ 10امیر کبیر اداکارائیں ،جو دولت میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں
بھارتی فلموں کی ٹاپ 10امیر کبیر اداکارائیں ،جو دولت میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں

  



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی اداکارائیں بھی زیادہ کمائی   کمانے اور بھارتی فلم انڈسٹری  میں امیر کبیر  کہلانے  کے معاملے میں ادکاروں سے کم نہیں ہیں۔ کروڑوں روپے کمانے والی یہ اداکارائیں فلموں کے ساتھ ساتھ دیگر کاروبار سے بھی وابستہ ہیں، جس سے ان کی کمائی ہوتی ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں بالی ووڈ کی وہ ٹاپ 10 اداکارائیں جو اس وقت بھارتی فلمی دنیا میں  سب سے امیرہیں۔

بھارتی نجی ٹی وی’’ای ٹی وی ‘‘ کے مطابق اپنی بے پناہ خوبصورتی کے لئے دنیا بھر میں مشہور ایشوریہ رائے بالی ووڈ کی سب سے امیر اداکارہ مانی جاتی ہیں، بچن خاندان کی بہو ایشوریہ رائے تقریبا 35 ملین ڈالر کی مالکن ہیں، آج بھی بڑے بڑے ڈائریکٹر ان کے ساتھ فلمیں کرنا چاہتے ہیں، ایشوریہ رائے فلموں کے ساتھ ساتھ کئی انڈورسمنٹ بھی کرتی ہیں۔

90کی دہائی میں بالی ووڈ پر راج کرنے والی اور ’’دیو داس ‘‘ کی چندر مکھی  مادھوری ڈکشت بھی ایشوریہ رائے سے کم دولت مند نہیں ہیں ،مادھوری بھارتی فلم انڈسٹری کی وہ دوسری اداکارہ ہیں جو   35 ملین ڈالر کی مالکن ہیں۔اپنی ڈھلتی جوانی کے باوجود  مادھوری  ڈکشٹ آج بھی ایک فلم کے لئے 4 کروڑ روپے لیتی ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی ڈمپل گرل اور حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندنے والی اداکارہ پریتی زنٹا پر بھی دولت کی دیوی مہربان رہی ہے ،پریتی بالی ووڈ  کی دولت مند خواتین میں تیسرے نمبر پر ہیں ،  امیر کبیر کہلانے   اوردن رات دولت کمانے  کے معاملہ میں پریتی زنٹا  کسی سے کم نہیں ہیں، ان کی پراپرٹی بھی 30 ملین ڈالر کے قریب ہے ،  پریتی فلموں سے آج کل دور ہیں، لیکن پیسوں کے معاملے میں وہ کسی سے کم نہیں ہیں، پریتی زنٹا اداکاری کے علاوہ  پنجاب کنگز الیون کی مالکن بھی ہیں۔

فلم’’ کہو نہ پیار ہے‘‘ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ امیشا پٹیل بھی تقریبا 30 ملین ڈالر کی مالکن ہیں، 125 فلموں میں کام کر چکی امیشا کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی ہے۔

بالی ووڈ میں آج کل سب سے زیادہ فیس لینے والی اداکارہ دیپکا پڈوکون بھی بالی وڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ 2007 سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی دیپکا 20 ملین ڈالر کی مالکن ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ امرتا راو نے بھلے ہی زیادہ فلمیں نہ کی ہوں، لیکن پیسوں کے معاملے میں وہ کسی سے کم نہیں ہیں۔ ان کی پوری پراپرٹی 20 ملین ڈالر کے قریب ہے۔

بالی ووڈ کی سب سے زیادہ فیس لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک کاجول آج کل فلموں میں کم ہی نظر آتی ہیں، لیکن پیسے اور پراپرٹی کے معاملے میں وہ کافی آگے ہیں، کاجول تقریبا 18 ملین ڈالر پراپرٹی کی مالک ہیں ۔

کرشمہ کپور بھلے کی کئی سالوں سے فلموں سے دور ہیں، لیکن پیسے اور پراپرٹی کے معاملے میں وہ بھی کافی رئیس ہیں، ان کے پاس تقریبا 12 ملین ڈالر ہیں۔

خاص آئٹم سے شہرت پانے والی بولڈ ترین اداکارہ ملکہ شراوت  جو اکثر و بیشتر اپنے متنازعہ بیانات اور اوٹ پٹانگ حرکات کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں ،وہ بھی امیر ترین اور زیادہ دولت کمانے والی اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں ،ملیکہ شراوت کے پاس تقریبا 10 ملین ڈالر ہے۔

بالی ووڈ کی کوئن کنگنا رناوت  اپنی ایک خاص قسم کی اداکاری اور ناکام معاشقوں کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں لیکن زیادہ دولت اور امیر کبیر خاتون اداکاروں کی ٹاپ 10 کی  فہرست میں اپنا نام شامل کرنے میں کامیاب ہونے والی کنگنا   رناوت بھارتی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ فیس لینے والی اداکاراؤں میں شامل ہیں، ان کی نیٹ ورتھ تقریبا 10 ملین ڈالر ہے۔

بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک اپنی اداکاری کا ڈنکا بجا رہی اداکارہ پریانکا چوپڑا آج بھارتی فلم انڈسٹری کے لئے ہاٹ کیک بنی ہوئی ہیں ،ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی پریانکا چوپڑا  8 ملین ڈالر کی مالکن ہیں۔

مزید : تفریح


loading...