لاہور میں مشتبہ افراد کی اطلاع پر سرچ آپریشن: متعدد افراد گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

لاہور میں مشتبہ افراد کی اطلاع پر سرچ آپریشن: متعدد افراد گرفتار، اسلحہ اور ...
لاہور میں مشتبہ افراد کی اطلاع پر سرچ آپریشن: متعدد افراد گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں پولیس نے مشتبہ افراد کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا ۔ بند روڈ پر کئے گئے اس آپریشن میں متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

C42کے مطابق شیرا کوٹ تھانے کی حدود میں ہوئے اس آپریشن کے دوران علاقے کی بلیئرڈ کلبوں، سراوں اور افغان بستیوں کو چیک کیا گیا۔ اس دوران نا مکمل شناختی کوائف رکھنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔ آپریشن کے دوران اسلحہ اور منشیات کی بھاری مقدار بھی برآمد کی گئی ۔ اس سلسلے میں پولیس نے مقدمات بھی درج کر لئے ہیں۔

مزید : لاہور