نون کا مطلب خون،علامہ اقبال اور قائداعظم آج ہوتے تو نہ جیت پاتے:ڈاکٹر طاہرالقادری

نون کا مطلب خون،علامہ اقبال اور قائداعظم آج ہوتے تو نہ جیت پاتے:ڈاکٹر ...
نون کا مطلب خون،علامہ اقبال اور قائداعظم آج ہوتے تو نہ جیت پاتے:ڈاکٹر طاہرالقادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ  ن کا مطلب خون ہے،اس جماعت کو اقتدار چاہیئے اسے چاہے جو بھی کرنا پڑے،یہ اقتدار کیلئے لوگوں کا خون کرنے سے بھی نہیں کتراتے۔نواز شریف کے ووٹ پاپولر نہیں مکینیکل ہیں۔اگر آج قائداعظم  اور علامہ اقبال بھی ان کے مقابلے میں الیکشن لڑتے تو کبھی نہ جیت پاتے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام ٹونائٹ ود معید پیر زادہ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہیدوں کا قصاص لیں گے،اس سانحہ میں 14افراد شہید ہوئے تھے۔قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائینگے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پولیس افسر حکمرانوں کے ذاتی نوکر ہیں،ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے،میں شفاف جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں،جواب دہ نہ ہونے پر آمریت کو برا طرز حکومت خیال کرتے ہیں،جمہوریت میں طاقت عوام کے پاس ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں وزیراعطم ہر روز پارلیمنٹ فلور پر آتا ہے لیکن یہاں معاملہ کچھ اور ہے۔دھرنا ختم کرنا جدوجہدکے تسلسل میں ایک بریک تھی،ہم تحریک قصاص چلا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک قصاص کے احتجاج میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے شامل ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے،تحریک انصاف،پاکستان پیپلز پارٹی،پاکستان مسلم لیگ ق ،عوامی مسلم لیگ کے لیڈرز ہر جگہ اور ہر سطح کے احتجاج میں شریک ہونگے۔حکمران خود کو طاقتور سمجھتے ہیں،ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔جمہوریت قانون کی حکمرانی کا نام بدقسمتی سے ہمارے ملک میں نہیں ہے۔

مزید :

قومی -