1998میں ’کچھ کچھ ہوتا ہے ‘فلم کی شوٹنگ کے دوران کاجول کی یاداشت چلی گئی تھی :کرن جوہر

1998میں ’کچھ کچھ ہوتا ہے ‘فلم کی شوٹنگ کے دوران کاجول کی یاداشت چلی گئی تھی ...
1998میں ’کچھ کچھ ہوتا ہے ‘فلم کی شوٹنگ کے دوران کاجول کی یاداشت چلی گئی تھی :کرن جوہر

  



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے انتہائی معروف ڈائریکٹر کرن جوہر نے انکشاف کیاہے کہ1998میں ’کچھ کچھ ہوتا ہے ‘فلم کی شوٹنگ کے دوران کاجول سے گرنے کے باعث یاداشت کھو بیٹھی تھیں ۔

تفصیلات کے مطابق کاجول کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارﺅں میں ہوتاہے انہوں نے اپنے کیئرئر کے دوران انتہائی کامیاب فلمیں بنائیں اور کامیابیوں کی بلندیوں کو چھوا۔کاجول اب 42برس کی ہو چکی ہیں اور ان کی سالگرہ کے موقع پر کرن جوہر نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ 1998 میں ریلیز ہونے والی شہر ہ آفاق فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ کاجول سائیکل سے منہ کے بل گرگئی تھیں جس کے باعث وہ یادداشت کھوبیٹھی تھیں جب کہ اداکارہ 3 دن تک ماریشس میں اپنے کمرے میں روتی رہی تھیں جس پر ان کے گھر والوں سے بات چیت کرانا شروع کی تو آہستہ آہستہ ان کی یادداشت بحال ہوئی جس پر سب نے سکون کا سانس لیا تھا۔

مزید : تفریح