انتظار کی گھڑیاں ختم: اولمپکس کا میلہ آج سے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں سجے گا

انتظار کی گھڑیاں ختم: اولمپکس کا میلہ آج سے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں سجے ...
انتظار کی گھڑیاں ختم: اولمپکس کا میلہ آج سے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں سجے گا

  



ریو ڈی جنیرو(نیوز ڈیسک)شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔ کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ اولمپکس کا میلہ آج سے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں سجے گا۔جنوبی امریکا کا کوئی ملک پہلی بار ان عالمی گیمز کی میزبانی کا اعزاز حاصل کررہا ہے۔21 اگست تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں 206 ممالک کے 10500 سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔

ان مقابلوں کیلئے ” اے نیو ورلڈ‘ ‘ کاسلوگن دیا گیا ہے۔اس اولمپکس گیمز کے 28 اسپورٹس ایونٹس میں 306 میڈلز ایونٹ ہوں گے۔افتتاحی اور اختتامی تقاریب شہر کے تاریخی ماریکانا اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گی۔کوسوو اور جنوبی سوڈان کے ممالک پہلی بار اولمپکس گیمز کا حصہ بننے جارہے ہیں، رگبی سیونز اور گالف کو نئے کھیل کے طور پر اس بار اولمپکس میں شامل کیاگیا۔تمام ایونٹس ریو شہر کے مختلف 33 وینیوز کے ساتھ برازیل کے دیگر پانچ شہروں بیلو ہوریزینٹ، سیلواڈور، برازیلیا اور میناس میں ہوں گے۔دوسری طرف

دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے عالمی خطرے کے پیش نظر برازیل میں بھی سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔یورپ میں دہشتگردانہ حملوں کے بعد اس حوالے سے فرنچ حکام سے مشاورت کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات کوبہتر بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں برازیل کے مختلف علاقوں سے دہشت گردی کے مبینہ منصوبے بنانے کے الزام میں 10 افراد کو حراست میں بھی لیا جاچکا ہے۔

مزید : کھیل


loading...