کراچی میں بارش کے بعد ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں بارش کے بعد کرنٹ لگنے سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد میں بارش کے بعد کھمبے کو ہاتھ لگانے سے ایک شخص بری طرح جلس گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جاں بحق ہو گیا ۔واضح رہے کہ کراچی میں بارش سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا اور بہت سے علاقوں میں بجلی غائب ہے جبکہ ٹرانسمیشن لائن کی صورتحال بھی انتہائی تشویش ناک ہے ۔