”ابھی اس بارے میں سوچا نہیں“عالمی نمبر ون امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کی ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید

”ابھی اس بارے میں سوچا نہیں“عالمی نمبر ون امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کی ...
”ابھی اس بارے میں سوچا نہیں“عالمی نمبر ون امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کی ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید

  



ریوڈی جنیرو(نیوز ڈیسک) امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے اپنی ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ابھی اس بارے میں نہیں سوچا۔ جب یہ سمجھوں گی کہ اب بہت ہوگیا تو ریٹائرمنٹ لینے میں ایک منٹ بھی نہیں لگاوں گی۔

برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں اولمپکس مقابلوں میں شرکت کیلئے آنے والی عالمی نمبر ون سرینا ولیمز کا کہنا ہے کہ چھٹی بار اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنا ہدف ہے۔ اگروہ لگاتار دوسری بار سنگلز اور چوتھی بار ڈبلز میں اپنی بہن وینس ولیمز کے ساتھ اولمپکس میں طلائی تمغہ پاتی ہیں تو بھی ان کا ریکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نظر نہیں آتا۔ 34سالہ کھلاڑی نے کہا کہ میں کورٹ میں موجود ہوتے ہوئے لطف اندوز ہوتی ہوں۔ مجھے مقابلہ کرنے میں لطف آتا ہے۔چار سال پہلے لندن میں منعقد ہونے والے اولمپکس سرینا نے ویمنز ٹینس کے سنگلز مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ ڈبلز میں وینس کے ساتھ ٹائٹل جیتا۔ دونوں بہنیں 8سال پہلے بیجنگ میں طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب رہیں ۔ 2000میں سڈنی گیمز میں بھی یہ ہی کارنامہ انجام دیا تھا۔ 2004میں ایتھنز میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں گھٹنے کی انجری کے پیش نظر حصہ نہ لے سکیں۔واضح رہے کہ ریوڈی جنیرو اولمپک ٹینس ایونٹ میں کئی معروف نام حصہ نہیں لے رہے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...