پاکستان ہاکی فیڈریشن کا 7اگست سے ”پاکستان کپ“ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا 7اگست سے ”پاکستان کپ“ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا 7اگست سے ”پاکستان کپ“ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 7اگست سے ”پاکستان کپ“ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز کیمطابق قومی ہاکی کی بحالی کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن اور اے آر وائی ٹی وی نیٹ وک کے مابین معاہدہ طے پاچکا ہے۔معاہدے پر پی ایچ ایف کے جنرل سیکرٹری شہباز سینئر اور اے آروائی کے سی ای او سلمان اقبال نے دستخط کیے ہیں۔معاہدے کے تحت 7اگست سے پاکستان کپ شروع ہوگا،پاکستان کپ کا فائنل میچ 14اگست کو کھیلا جائے گا،سکول کی سطح پر کھلاڑیوں کو تربیت بھی دی جائے گی ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کووظائف بھی دیے جائیں گے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز سینئر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اسے پہچان کی ضرورت ہے،پاکستان ایک بار پھر ہاکی کا ورلڈ چیمپئن اور اولمپک چیمپئن بن سکتا ہے،سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ سکول کی سطح پر بچوں کو تربیت دی جائے گی۔

مزید : کھیل