لاہور قلندرز کا سڈنی تھنڈرز سے معاہدہ: دونوں ٹیموں کے درمیان لاہور اور دبئی میں میچز بھی کھیلے جائینگے

لاہور قلندرز کا سڈنی تھنڈرز سے معاہدہ: دونوں ٹیموں کے درمیان لاہور اور دبئی ...
لاہور قلندرز کا سڈنی تھنڈرز سے معاہدہ: دونوں ٹیموں کے درمیان لاہور اور دبئی میں میچز بھی کھیلے جائینگے

  



کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندر کا آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی تھڈر سے معاہدہ ہو گیا ہے ۔ اس معاہدے کے تحت اب لاہور قلندرز کے کھلاڑی سڈنی تھنڈر کے کوچز سے ٹریننگ لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور کے کھلاڑی سڈنی ٹھنڈرز کے کھلاڑیوں کو حاصل سہولیات بھی استعمال کر سکیں گے۔

کراچی میں لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن سے پہلے کچھ میچز بھی کھیلے جائینگے یہ میچز دبئی اور لاہور میں ہونگے۔واضح رہے کہ سڈنی تھنڈر اس وقت بگ بیش کی چیمپیئن ہے۔اس ٹیم میں مائیکل ہسی اور عثمان خواجہ جیسے عالی شہرت یافتہ کھلاڑی شامل ہیں۔

مزید : کھیل


loading...